QR CodeQR Code

وزیر اعظم آزادکشمیر دورہ یورپ اور برطانیہ مکمل کر کے وطن واپس پہنچ گئے

28 Jul 2019 07:03

کارکنان سے بات چیت کرتے ہوئے راجہ فاروق خان کا کہنا تھا کہ میں نے یہ دعوہ نہیں کیا کہ مقبوضہ کشمیر آزاد کروانے گیا تھا اپنی بساط کے مطابق پوری کوشش کی، سپین میں ہزاروں افراد پر مشتمل ریلی نکالی گئی جس میں مقبوضہ کشمیر میں ہندوستانی مظالم کی مذمت کی گئی۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق خان دورہ یورپ اور برطانیہ مکمل کر کے وطن واپس پہنچ گئے، ائیر پورٹ پر ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔ اس موقع پر وزراء حکومت، جماعتی عہدیداران کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ وزیراعظم آزادکشمیر نے کارکنان سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ میں نے یہ دعوہ نہیں کیا کہ کشمیر آزاد کروانے گیا تھا اپنی بساط کے مطابق پوری کوشش کی، سپین میں ہزاروں افراد پر مشتمل ریلی نکالی گئی جس میں مقبوضہ کشمیر میں ہندوستانی مظالم کی مذمت کی گئی۔ برسلز میں اراکین یورپی پارلیمنٹ و دیگر بین الاقوامی اداروں کے ذمہ داران سے ملاقات میں انہیں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے آگاہ کیا گیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ بیرون ملک بسنے والے کشمیری بغیر کسی سیاسی تفریق کے مسئلہ کشمیر کی اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل اور ہندوستان کا مکروہ چہرے دنیا بھر میں بے نقاب کرنے کے لیے وہ اپنا بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 807493

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/807493/وزیر-اعظم-آزادکشمیر-دورہ-یورپ-اور-برطانیہ-مکمل-کر-کے-وطن-واپس-پہنچ-گئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org