0
Sunday 28 Jul 2019 10:40

عرفان صدیقی کی گرفتاری سے حکومت کو کوئی فائدہ نہیں، اعجاز شاہ

عرفان صدیقی کی گرفتاری سے حکومت کو کوئی فائدہ نہیں، اعجاز شاہ
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے کہا ہے کہ معروف کالم نگار اور ادیب عرفان صدیقی کی گرفتاری جس نے بھی کی ہے، اس نے تحریک انصاف کا فائدہ نہیں کیا۔ سابق وزیر اعظم نواز شریف کے معاون خصوصی اور نامور صحافی عرفان صدیقی کی گرفتاری سے متعلق نجی نیوز چینل سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ لگتا ہے عرفان صدیقی کو مسلم لیگ (ن) نے ہی گرفتار کرایا ہے، انہوں نے کہا کہ معلوم کرانا پڑے گا کہ ذمے دار کون ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 807536
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش