0
Sunday 28 Jul 2019 12:12

خیبر پختونخوا میں حادثات و قدرتی آفات سے متعلق معلومات کیلئے موبائل ایپ تیار

خیبر پختونخوا میں حادثات و قدرتی آفات سے متعلق معلومات کیلئے موبائل ایپ تیار
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں آفات سے متعلق معلومات کیلئے ”ایمرجنسی الرٹ پی ڈی ایم اے” کے نام سے موبائل ایپ تیار کر لی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق خبیر پختونخوا میں قدرتی آفات، موسم صورتحال، حادثات اور آفات سے متعلق معلومات حاصل کرنے کیلئے موبائل ایپ تیار کر لی گئی ہے، جسے ”ایمرجنسی الرٹ پی ڈی ایم اے” کا نام دیا گیا ہے، موبائل ایپ صوبائی حکومت نے خود تیار کی ہے۔ محکمہ ریلیف کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ موبائل ایپ پر موسمی صورتحال، خبرداری، حادثات اور قدرتی آفات سے متعلق نقشے اور امدادی کاروائیوں کی تازہ ترین معلومات دستیاب ہوں گی، یہ معلومات اردو اور انگریزی دونوں زبانوں میں دی گئی ہیں۔ محکمہ ریلیف کا کہنا ہے کہ قدرتی آفات سے متعلق معلومات فراہم کرنے والی اس ایپ کو خیبر پختوںخوا سمیت دنیا بھر میں مقیم پاکستانی ڈاؤن لوڈ کر رہے ہیں اور میڈیا سے وابستہ افراد بھی اس ایپ سے آفات اور حکومتی امدادی کارروائیوں سے متعلق بروقت معلومات حاصل کر سکیں گے۔
خبر کا کوڈ : 807551
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش