QR CodeQR Code

ختم نبوت بنیادی عقیدہ ہے جس میں کوئی تبدیلی نہیں ہو سکتی، عبدالغفور راشد

28 Jul 2019 12:31

چیئرمین تحفظ حرمین شریفین کونسل کا کہنا تھا کہ تمام اسلامی مکاتب فکر میں فقہی مسائل پر اختلافات موجود ہیں لیکن ختم نبوت پر سب متحد ہیں کہ ختم الانبیا کے بعد کسی بھی تشریح میں کوئی بھی نبی نہیں اور ان کے بعد کسی کو نبی ماننے والا کافر ہے، قادیانیوں کو بڑی جدوجہد اور قربانیوں کے بعد غیر مسلم اقلیت قرار دیا گیا مگر موجودہ حکومت انہیں دائرہ اسلام میں شامل کرنے یا ان کی سرپرستی کرکے کوئی ریلیف دینا چاہتی ہے تو یہ عمران خان حکومت کی بھول ہے۔


اسلام ٹائمز۔ تحفظ حرمین شریفین کونسل کے چیئرمین اور ناظم ذیلی تنظیمات مرکزی جمعیت اہلحدیث ڈاکٹر عبدالغفور راشد نے لاہور میں اجلاس سے خطاب میں واضح کیا ہے کہ حکومت کی طرف سے قادیانیت نوازی پر عوامی اور مذہبی حلقوں میں شدید تشویش پائی جاتی ہے، قادیانی ختم نبوت کے منکر اور من گھڑت نظریات رکھنے والے جھوٹے نبی ہونے کے دعویدار مرتد مرزا قادیانی کے پیر وکار ہیں، ختم نبوت اسلام کا بنیادی عقیدہ ہے جس میں کسی قسم کی کوئی تبدیلی نہیں ہوسکتی۔ انہوں نے کہا کہ تمام اسلامی مکاتب فکر میں فقہی مسائل پر اختلافات موجود ہیں لیکن ختم نبوت پر سب متحد ہیں کہ ختم الانبیا کے بعد کسی بھی تشریح میں کوئی بھی نبی نہیں اور ان کے بعد کسی کو نبی ماننے والا کافر ہے، قادیانیوں کو بڑی جدوجہد اور قربانیوں کے بعد غیر مسلم اقلیت قرار دیا گیا مگر موجودہ حکومت انہیں دائرہ اسلام میں شامل کرنے یا ان کی سرپرستی کرکے کوئی ریلیف دینا چاہتی ہے تو یہ عمران خان حکومت کی بھول ہے۔

انہوں نے کہا کہ قادیانی غیرمسلم اور مرتد ہیں، قادیانیت تو گالی بن چکی ہے، اس کی حیثیت پر بات نہیں ہو سکتی۔ ڈاکٹر عبدالغفور راشد نے کہا کہ اس وقت ملک کی معاشی، انتظامی اور سیاسی پالیسیاں عوام کیلئے انتہائی تکلیف دہ ہیں لیکن یہ تکلیف کسی حد تک برداشت کی جا سکتی ہیں لیکن قادیانیت کی سرپرستی کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جا سکتا، ان دنوں جو ملکی منظرنامہ نظر آ رہا ہے اس میں قادیانی حلقے متحرک نظر آرہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے ہم نیازی حکومت پر واضح کرتے ہیں کہ اسلام کے ماننے والوں کی فتنہ قادیانیت کیخلاف جدوجہد کو کسی صورت رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا، مسلم اکابرین نے اس فتنے کو مرتد قرار دینے کیلئے قید و بند کی صعوبتیں برداشت کیں اورپارلیمنٹ میں بھر پور بحث کے بعد قادیانیوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دیا گیا لہذا حکومت پر واضح کرنا چاہتے ہیں کہ طے شدہ مسائل میں کسی قسم کی مداخلت سے باز رہے، ختم نبوت پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، ہم پُراُمید ہیں کہ حکومت ہوش کے ناخن لے گی اور کسی ایسی حرکت سے گریز کرے گی جو امت مسلمہ کے اجتماعی ضمیراور اسلامی تشخص کیخلاف ہو۔


خبر کا کوڈ: 807562

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/807562/ختم-نبوت-بنیادی-عقیدہ-ہے-جس-میں-کوئی-تبدیلی-نہیں-ہو-سکتی-عبدالغفور-راشد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org