QR CodeQR Code

طورخم بارڈر 24 گھنٹے کھلا رکھنے کی تیاریاں مکمل

28 Jul 2019 12:38

پاکستان کسٹم آپریشنز نے صبح 7 سے رات 9 بجے تک عملے کی ڈیوٹیاں لگا دی ہیں، یکم اگست کو وزیراعظم عمران خان کے دورہ کے موقع پر انکے ہمراہ وزیراعلٰی خیبر پختونخوا محمود خان اور گورنر شاہ فرمان کے علاوہ دیگر اعلٰی حکام بھی موجود ہونگے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان یکم اگست کو پاک افغان طورخم بارڈر 24 گھنٹے کھلے رکھنے کا افتتاح کریں گے۔ سرحد پر تجارت کے فروغ کیلئے آپریشنز تیز کرنے کی غرض سے اضافی عملہ بھی تعینات کر دیا گیا ہے۔ یکم اگست سے پاک افغان طورخم بارڈر 24 گھنٹے کھلی رہے گی، گذشتہ روز 54 سے زائد اہلکاروں جن میں سپرٹنڈنٹس، آپریڑرز، انسپکٹرز اور دیگر عملے کو طورخم بارڈر پر تعینات کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ پاک افغان طورخم بارڈر پر روزانہ 12 ہزار سے زائد مسافروں کی آمدورفت ہوتی ہے، جبکہ سینکڑوں کنٹینرز کے ذریعے اشیاء کی سپلائی بھی اسی راستے سے ہوتی ہے۔ پاکستان کسٹم آپریشنز نے صبح 7 سے رات 9 بجے تک عملے کی ڈیوٹیاں لگا دی ہیں، یکم اگست کو وزیراعظم عمران خان کے دورہ کے موقع پر ان کے ہمراہ وزیراعلٰی خیبر پختونخوا محمود خان اور گورنر شاہ فرمان کے علاوہ دیگر اعلٰی حکام بھی موجود ہوں گے۔


خبر کا کوڈ: 807566

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/807566/طورخم-بارڈر-24-گھنٹے-کھلا-رکھنے-کی-تیاریاں-مکمل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org