0
Sunday 28 Jul 2019 16:00

پاکستان کسٹمز نے ساٹھ لاکھ روپے کسٹم ڈیوٹی کی چوری ناکام بنا دی

پاکستان کسٹمز نے ساٹھ لاکھ روپے کسٹم ڈیوٹی کی چوری ناکام بنا دی
اسلام ٹائمز۔ چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی کی سخت ہدایات پر کسٹم حکام نے نان کسٹم پیڈ امپورٹ پر سختی کر رکھی ہے، اپریزمنٹ ایسٹ نے بیرون ملک سے آنے والی شپمنٹ میں کسٹم ڈیوٹی کی چوری پکڑلی۔ ماڈل کسٹمز کلکٹریٹ اپریزمنٹ ایسٹ کراچی نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے امریکہ اور کینیڈا سے درآمد کی گئی شپمنٹ میں  مس ڈکلیریشن پکڑلی اور ساٹھ لاکھ روپے کسٹم ڈیوٹی ٹیکس کی چوری ناکام بنا دی۔ پاکستان کسٹمز کی جانب سے قومی خزانہ کو نقصان پہنچانے کی کوشش ناکام بنانے کے بعد امپورٹر کے خلاف قانونی کارروائی کے لئے مزید تفتیش جاری ہے۔ کسٹم حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ ایف بی آر کی ہدایات کی روشنی میں درآمدی مال پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے، درآمد کنندہ مس ڈکلیریشن اور انڈر انوائسنگ کے ذریعہ قومی خزانہ کو نقصان نہ پہنچا سکے اس کیلئے کارروائیاں جاری رہیں گی۔
خبر کا کوڈ : 807584
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش