QR CodeQR Code

گمبہ سکردو میں اسد عاشورا آج عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے

28 Jul 2019 16:14

جلوس کے روٹ پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں، جی بی سکائوٹس اور پولیس کی بھاری نفری کو تعینات کیا گیا ہے، پاک فوج کے دستوں کو بھی الرٹ رکھا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ گمبہ سکردو میں اسد عاشورا آج عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ گمبہ میں مختلف امام بارگاہوں سے ماتمی جلوس برآمد ہوئے، جو اپنی منزل کی جانب رواں دواں ہیں، جلوس کے روٹ پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں، جی بی سکائوٹس اور پولیس کی بھاری نفری کو تعینات کیا گیا ہے، ادھر ضرورت پڑنے پر پاک فوج کے دستوں کو بھی الرٹ رکھا گیا ہے۔ گمبہ بازار میں ہزاروں عزاداران امام حسین ماتم داری کر رہے ہیں۔ یاد رہے کہ 2 اگست کو سکردو شہر میں اسد عاشورا منایا جائے گا، جہاں ایک اندازے کے مطابق سوا ایک لاکھ سے زائد عزادار شریک ہوں گے۔ ادھر بلتستان کے مختلف علاقوں میں اسد مجالس کے حوالے سے عزاداری کا سلسلہ جاری ہے۔


خبر کا کوڈ: 807587

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/807587/گمبہ-سکردو-میں-اسد-عاشورا-ا-ج-عقیدت-احترام-کے-ساتھ-منایا-جا-رہا-ہے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org