0
Sunday 28 Jul 2019 16:34

شیخ ابراہیم زکزاکی کی حمایت عالم انسانیت پر فرض اور قرض ہے، علامہ مقصود ڈومکی

شیخ ابراہیم زکزاکی کی حمایت عالم انسانیت پر فرض اور قرض ہے، علامہ مقصود ڈومکی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین ضلع جیکب آباد کے زیراہتمام نائیجیریا میں جاری ظلم و بربریت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ دنیا نائیجیریا میں جاری انسانیت سوز مظالم کا نوٹس لے کیونکہ نائیجیرین حکومت نے جس طرح معصوم انسانوں کا قتل عام کیا ہے اور پرامن شہریوں پر گولیاں چلائی ہیں اس سے انسانیت کا سر شرم سے جھک گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شیخ ابراہیم زکزاکی کی حمایت عالم انسانیت پر فرض اور قرض ہے، یہی سبب ہے کہ عالم انسانیت اس فرض اور قرض کی ادائیگی کے لئے دنیا بھر میں سراپا احتجاج بن چکی ہے، لندن، نیویارک انڈونیشیا سے لے کر پاکستان تک کروڑوں انسان حضرت بلال حبشی ؓ کے اس حقیقی پیرو کی حمایت میں صدائے احتجاج بلند کر رہے ہیں۔

علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ شیخ زکزاکی کسی ایک سرزمین کے ہی نہیں اب ایک عالمی لیڈر کا درجہ رکھتے ہیں، دنیا کے با ضمیر انسان زکزاکی خاندان اور ان کے ساتھیوں کے لہو کے ہر قطرے کا ظالموں سے جواب لیں گے، چند روز قبل ایک بار پھر نائیجریا میں نائیجیرین پارلیمنٹ کے سامنے اور ملک کی شاہراہوں پر جس طرح پرامن مظاہرین پر گولیاں چلائی گئیں، اس نے عصر حاضر کے یزید و حرملا کا چہرا دنیا کے سامنے بے نقاب کر دیا۔ اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم کے رہنما مولانا حسن رضا غدیری، ضلعی قائم مقام سیکرٹری جنرل مولانا منور حسین سولنگی، مولانا ارشاد علی انقلابی، آئی ایس او کے ڈویژن صدر اللہ بخش میرالی نے بھی خطاب کیا۔
خبر کا کوڈ : 807591
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش