0
Sunday 28 Jul 2019 17:30

رواں سال کے ٹو سر کرنے والے کوہ پیمائوں کی تعداد 30 ہو گئی

رواں سال کے ٹو سر کرنے والے کوہ پیمائوں کی تعداد 30 ہو گئی
اسلام ٹائمز۔ رواں سال دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو سر کرنے والے کوہ پیمائوں کی تعداد 30 ہو گئی۔ دو روز قبل دنیا بھر سے آئے ہوئے 24 کوہ پیمائوں نے کے ٹو سر کر لیا تھا، سات کوہ پیمائوں نے آکسیجن کے بغیر کے ٹو سر کیا۔ رواں سال سب سے پہلے نیپالی کوہ پیمائوں نے کے ٹو کو سر کیا۔ 21 سالہ پاکستانی کوہ پیما ساجد سدپارہ نے بھی کے ٹو سر کرکے ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔ کے ٹو پر مہم جوئی کیلئے 100 کوہ پیمائوں نے پرمٹ حاصل کر لیا تھا۔ ان میں سے 70 کوہ پیما مہم جوئی میں ناکام رہے۔ یاد رہے کہ رواں سال گلگت بلتستان میں کوہ پیمائوں کی بڑی تعداد پہنچی ہے۔ سخت موسم کے بائوجود چوٹی پر مہم جوئی کرنے والوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ دوسری جانب کے ٹو سر کرنے والی ٹیم آج واپس بیس کیمپ پہنچ رہی ہے۔ مہم جوئی میں پاکستان، نیپال، ایران، امریکا اور جرمنی سمیت 10 ممالک کے کوہ پیما شامل ہیں۔ اس سال کے ٹو سر کرنے کی شرح 30 فیصد رہی جو کہ معمول سے بہتر ہے۔
خبر کا کوڈ : 807597
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش