QR CodeQR Code

چارسدہ، ٹریکٹر کی ٹکر سے پولیس اہلکار جاں بحق

28 Jul 2019 21:00

پولیس اہلکار نے ایک ٹریکٹر کو رُکنے کا اشارہ کیا، تاہم ٹریکٹر ڈرائیور سے بے قابو ہوکر پولیس اہلکار پر چڑھ دوڑا، ٹریکٹر کا ڈرائیور جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے ضلع چارسدہ میں ٹریکٹر کی ٹکر سے ایک پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا۔ پولیس  کے مطابق تھانہ سردریاب میں گذشتہ شب ڈیوٹی پر کھڑے اہلکار جہانگیر نے ایک ٹریکٹر کو رکنے کا اشارہ کیا، تاہم ٹریکٹر ڈرائیور سے بے قابو ہوکر پولیس اہلکار پر چڑھ دوڑا جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جہانگیر کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ دوسری جانب ٹریکٹر کا ڈرائیور جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ہے۔ مقامی ذرائع کے مطابق جاں بحق اہلکار کی نماز جنازہ آج صبح 9 بجے چارسدہ کے پولیس ہیڈکوارٹر میں ادا کر دی گئی۔


خبر کا کوڈ: 807603

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/807603/چارسدہ-ٹریکٹر-کی-ٹکر-سے-پولیس-اہلکار-جاں-بحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org