0
Sunday 28 Jul 2019 23:34

کراچی سپرہائی وے کی مویشی منڈی میں وٹنری ڈاکٹرز الرٹ، رین ایمرجنسی نافذ

کراچی سپرہائی وے کی مویشی منڈی میں وٹنری ڈاکٹرز الرٹ، رین ایمرجنسی نافذ
اسلام ٹائمز۔ شہرقائد میں سپرہائی وے مویشی منڈی کے ترجمان یاور رضا چاولہ کے مطابق سپرہائی وے مویشی منڈی میں اندرون ملک کے مختلف شہروں سے آنے والے قربانی کے جانوروں کی فوری ویکسینیشن کیلئے مویشی منڈی سپرہائی پر ہمہ وقت ڈاکٹروں کے ٹیمیں موجود ہیں، محکمہ موسمیات کی جانب سے شدید بارشوں کی پیش گوئی کے حوالے سے سندھ حکومت کی جانب سے لائیو اسٹاک کا کیمپ موجود ہے، جہاں 24 گھنٹے ڈاکٹروں کی ٹیم الرٹ رہتی ہے، دور دراز سے آنے والے بیوپاری موسم ست متاثر ہونے والے جانور وٹنری ڈاکٹرز کو لاکر چیک کراتے ہیں، موسمی اثرات سے متاثر ہو جانے والے مویشیوں کو فوری طور پر ٹمپریچر چیک کرکے انہیں ادویات دی جاتی ہیں۔ دوسری جانب شدید بارشوں کے پیش نظر مویشی منڈی کے چاروں اطراف نکاسی آب کیلئے ہیوی مشینری طلب کرکے بارش کے پانی کے بچاؤ کیلئے لائنیں کھودی جا رہی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 807614
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش