QR CodeQR Code

دہشتگرد اپنے مذموم عزائم کی تکمیل میں ناکام رہینگے، شاہ عبدالحق قادری

28 Jul 2019 23:46

اپنے بیان میں جماعت اہلسنت کراچی کے امیر نے کہا کہ وطن عزیز کیلئے اپنی جان قربان کرنے والے پاک فوج کے سپاہی ہمارا فخر ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ جماعت اہلسنت کراچی کے امیر علامہ سید شاہ عبدالحق قادری نے شمالی وزیرستان اور بلوچستان میں امن دشمن دہشتگردوں کی فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وطن عزیز کیلئے اپنی جان قربان کرنے والے پاک فوج کے سپاہی ہمارا فخر ہیں۔ انہوں نے شہید ہونے والے پاک افواج کے جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سیکیورٹی فورسز کی قربانیاں بے مثال ہیں، امن دشمن عناصر اپنے مذموم عزائم کی تکمیل میں ناکام ہی رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سرزمین پاکستان کے دفاع و سلامتی کیلئے پوری قوم پاک افواج کے ساتھ ہے۔ انہوں نے شہداء کے لواحقین سے تعزیت و ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے صبر کی دعا کی۔


خبر کا کوڈ: 807617

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/807617/دہشتگرد-اپنے-مذموم-عزائم-کی-تکمیل-میں-ناکام-رہینگے-شاہ-عبدالحق-قادری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org