0
Monday 29 Jul 2019 10:39

کیسے اسلامی حکمران ہیں، دفاع کیلئے امریکہ کو بلاتے ہیں، سراج الحق

کیسے اسلامی حکمران ہیں، دفاع کیلئے امریکہ کو بلاتے ہیں، سراج الحق
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی اسلام آباد کے ضلعی اجتماع ارکان سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت سراج الحق نے کہا کہ دنیائے کفر عالم اسلام پر حملہ آور ہو چکی ہے اور ہمارے حکمران ان کے ہاتھوں یرغمال ہیں۔ سعودی عرب میں امریکی فوج کی تعیناتی پر انہوں نے ریاض حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ کیسے اسلامی حکمران ہیں، اپنے دفاع کیلئے امریکا کو بلاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بحران اور مسائل اس لئے ہیں کہ حکومت ہمارے ہاتھ میں نہیں، حکومت میں آکر ایوانوں میں شریعت کو نافذ کرکے دکھائیں گے، اچھا ہوا تحریک انصاف کو موقع مل گیا، اگر اپوزیشن میں ہوتی تواس طرح بے نقاب نہ ہوتی، اب اقتدار میں آ کر بے نقاب ہو چکی ہے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ 25 اگست کو پشاور میں جماعت اسلامی کی طرف سے عظیم الشان جلسہ عام ہوگا، بلدیاتی انتخابات کی تیاری شروع کر دی ہے، اصل اپوزیشن جماعت اسلامی ہے، ہم چاہتے ہیں کہ قوم کے حقیقی معنوں میں دکھوں کا مداوا ہو، جماعت اسلامی نے تیاری شروع کر دی ہے اور جماعت کی یہ ضلعی تنظیم ملک بھر کے اضلاع کے لیے ماڈل ہوگی۔
خبر کا کوڈ : 807648
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش