QR CodeQR Code

امریکا میں فائرنگ، 11 افراد زخمی

29 Jul 2019 10:46

امریکی میڈیا کے مطابق فائرنگ کرنے والا ایک ملزم ہے، جسے ابھی تک گرفتار نہیں کیا جا سکا۔ فائرنگ کے بعد میلے میں بھگڈر مچ گئی۔


اسلام ٹائمز۔ امریکی ریاست کیلی فورنیا کے شہر San Jose کے قریب فوڈ فیسٹیول میں فائرنگ سے 11 افراد زخمی ہو گئے۔ امریکی میڈیا کے مطابق فائرنگ کرنے والا ایک ملزم ہے، جسے ابھی تک گرفتار نہیں کیا جا سکا۔ فائرنگ کے بعد میلے میں بھگڈر مچ گئی۔ پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ میلے کا آج آخری روز تھا جبکہ یہ ہر سال جولائی کے آخر میں منعقد کیا جاتا ہے۔
 


خبر کا کوڈ: 807651

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/807651/امریکا-میں-فائرنگ-11-افراد-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org