QR CodeQR Code

ہندوستان کو کشمیر کا مسئلہ حل کرنا ہو گا، سردار عتیق

29 Jul 2019 10:53

برطانیہ میں چیرٹی ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے ایم سی کے رہنما کا کہنا تھا کہ امریکی صدر نے ثالثی کی پیشکش کر کے عملی طور پر کشمیریوں کی قربانیوں اور مسئلہ کشمیر کی حقیقت کا اعتراف کیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے قائد اور سابق وزیراعظم آزادکشمیر سردار عتیق احمد نے کہا ہے کہ ہندوستان مسئلہ کشمیر کے حل سے زیادہ دیر تک راہ فرار اختیار نہیں کر سکتا، امریکی صدر نے ثالثی کی پیشکش کر کے عملی طور پر کشمیریوں کی قربانیوں اور مسئلہ کشمیر کی حقیقت کا اعتراف کیا ہے۔ وہ گزشتہ روز یہاں دورہ برطانیہ کے موقع پر سیاسی، سماجی اور فلاحی تنظیم ’’القیوم فاؤنڈیشن‘‘ کے سالانہ چیرٹی ڈنر سے خطاب کر رہے تھے۔ سردار عتیق احمد خان نے کہا کہ بھارت نے پاکستان کو دنیا میں تنہا کرنے کا جو موقف اختیار کیا تھا وہ بری طرح ناکام ہو گیا ہے، پاکستان دنیا میں ایک نمایاں اور مضبوط ملک کی حیثیت سے اُبھر رہا ہے، امریکہ نے بھی پاکستان کی اہمیت کا اقرار کر کے بھارتی موقف کو مسترد کیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 807652

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/807652/ہندوستان-کو-کشمیر-کا-مسئلہ-حل-کرنا-ہو-گا-سردار-عتیق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org