0
Monday 29 Jul 2019 11:05

سا نحہ لیسوا کے متاثرین کو زمین اور چھت دینگے، راجہ فاروق

سا نحہ لیسوا کے متاثرین کو زمین اور چھت دینگے، راجہ فاروق
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق خان نے کہا ہے کہ لیسوا میں کلاؤڈبرسٹ کے متاثرین کو آئندہ سردیوں سے قبل ہر صورت چھت اور زمین فراہم کی جائے گی۔ اس حوالے سے سپیکر قانون ساز اسمبلی شاہ غلام قادر کی سربراہی میں کمیٹی قائم کر دی گئی ہے جو 3 اگست 2019ء تک تعمیرنو اور بحالی کا مکمل ورکنگ پلان بنائے گی۔ بے گھر اور بغیر زمین والے گھرانوں کو زمین اور چھت فراہم کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے دورہ لیسوا کے دوران انتظامیہ کی جانب سے دی جانے والی بریفنگ کے موقع پر کیا۔ اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے آزادکشمیر بھر میں ارلی وارننگ سسٹم نصب کیا جائے اور ایس ڈی ایم اے اس حوالے سے فوری اقدامات اٹھائے۔ وزیراعظم نے فلیش فلڈ کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی اور لواحقین سے اظہار تعزیت کیا، آخر میں شہداء کے لواحقین میں امدادی چیک بھی تقسیم کئے گئے۔
خبر کا کوڈ : 807653
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش