0
Monday 29 Jul 2019 14:44
سابق صدر کے جسمانی ریمانڈ میں 10 روز کی توسیع

پیپلز پارٹی نے مولانا کے ملین مارچ میں شمولیت کا فیصلہ کر لیا

حفیظ شیخ کو جیل میں ڈالیں، پتہ چل جائے گا کدھر ہیں کروڑوں روپے، آصف زرداری
پیپلز پارٹی نے مولانا کے ملین مارچ میں شمولیت کا فیصلہ کر لیا
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی نے جمیعت علمائے اسلام (ف) کے حکومت مخالف ملین مارچ میں شرکت کا فیصلہ کر لیا ہے۔ احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر جب سابق صدر آصف علی زرداری سے اس بارے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ ہماری جماعت مولانا فضل الرحمان کے حکومت مخالف مارچ میں ان کے ساتھ ہو گی۔ 25 جولائی کو یوم سیاہ کے موقع پر حزب اختلاف کے مشترکہ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے دعویٰ کیا تھا کہ ملین مارچ پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا اجتماع ہو گا۔ انہوں نے اس موقع پر کہا تھا کہ وہ تمام سیاسی کارکنوں اور رہنماوں کو ملین مارچ میں شرکت کی دعوت دیتے ہیں۔ احتساب عدالت کے باہر سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ وہ جو باہر جا کر کہتے ہیں کروڑوں کھا گئے، وہ حفیظ شیخ پکڑ کر جیل میں ڈالیں، انہیں پتہ چل جائے گا کہ کدھر ہیں ہزاروں اور کروڑوں روپے۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت میں میگا منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی جس میں وکیل آصف زرداری لطیف کھوسہ نے دلائل دیے، جب کہ نیب کی جانب سے سابق صدر کے جسمانی ریمانڈ میں 10 روز کی توسیع کی درخواست کی گئی۔ اس موقع پر سابق صدر آصف زرداری نے عدالت سے کہا کہ عید کے بعد ہی کیس کی سماعت رکھ لیں جس پر جج محمد بشیر نے کہا کہ عید کے بعد نہیں رکھ سکتے، زیادہ سے زیادہ ریمانڈ 15 دن کا ہو سکتا ہے۔ عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد سابق صدر آصف علی زرداری اور بہن فریال تالپور کے جسمانی ریمانڈ میں 10 روز کی توسیع کر دی، عدالت نے سابق صدر کو 8 اگست کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا۔ عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں سابق صدر آصف زرداری کا کہنا تھا کہ کرپشن پر باتیں کرنے والے عبدالحفیظ شیخ کو پکڑیں، وہ جو باہر جاکر کہتے ہیں کروڑوں کھا گئے، وہ حفیظ شیخ پکڑ کر جیل میں ڈالیں، پتہ چل جائے گا کہ کدھر ہیں ہزاروں اور کروڑوں۔ صحافی کے سوال پر کہ کیا آپ مولانا فضل الرحمان کے ملین مارچ میں شرکت کریں گے، آصف زرداری نے کہا کہ ملین مارچ میں ہم کورٹ سے شریک ہوں گے، فکرنہ کرو۔
خبر کا کوڈ : 807749
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش