0
Monday 29 Jul 2019 15:06
پاکستان کو اقلیتوں کیلئے مثال بنا کر دنیا کو دکھائیں گے

عمران ضدی وزیراعظم ہیں، ملک کو ریاست مدینہ جیسا بنائیں گے، صدر مملکت

پاکستان اخلاقی اعتبار سے ترقی کر گیا، اب معاشی اعتبار سے کریگا
عمران ضدی وزیراعظم ہیں، ملک کو ریاست مدینہ جیسا بنائیں گے، صدر مملکت
اسلام ٹائمز۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ عمران خان ضدی وزیراعظم ہیں وہ پاکستان کو ریاست مدینہ جیسا بنائیں گے۔ انہوں ںے کہا کہ پاکستان کو اقلیتوں کے لیے ایک مثال بنا کر دنیا کو دکھائیں گے۔ ایوان صدر میں اقلیتوں کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت نے کہا کہ اپوزیشن کی جانب سے ریاست مدینہ کا طعنہ دیاجاتا ہے۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ صدر مملکت دانت صاف کرنے کا کہہ رہے ہیں تو نبی کریم (ص) بھی دانت صاف کرنے کا کہا کرتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ حضوراکرم (ص) نے اقلیتوں کے تحفظ کا معاہدہ کیا، آپ (ص) نے ساری زندگی عوامی فلاح و بہبود کے لیے کام کیا۔ سیرت طیبہ (ص) کا حوالہ دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آپ (ص) نے 40 مسیحی وفود کے لیے اپنی چادر مبارک بچھائی۔ صدر مملکت نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے عمران خان کو موقع دیا ہے کہ وہ پاکستان کو ریاست مدینہ جیسا بنا سکیں۔ ڈاکٹر عارف علوی نے واضح کیا کہ ریاست مدینہ کے نظریات کو ملک بھر میں نافذ کرنا چاہتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت اصلاح کے لیے احساس پروگرام لائی ہے۔

صدر مملکت نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم نے پارٹی بناتے وقت تین سیشنز کیے تھے اور اس میں فیصلہ کیا تھا کہ پاکسان کو جدید اسلامی فلاحی ریاست بنائیں گے۔ بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قائد اعظم نے گیارہ اگست کو اقلیتوں کے حقوق سے متعلق تقریر کی تھی۔ ڈاکٹر عارف علوی نے تقریب کے شرکا پر واضح کیا کہ نئے پاکستان کے قیام کے لیے ریاست مدینہ اور اسلام کو بنیاد بنایا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ نئے پاکستان کے قیام میں قائد اعظم اور علامہ اقبال کے افکار کو بھی مد نظر رکھا گیا ہے۔ انہوں نے یاد دلایا کہ پاکستان نے 35 لاکھ افغان مہاجرین کی میزبانی کر کے بھی دنیا کو دکھایا ہے۔ اقلیتوں کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ پاکستان اخلاقی اعتبار سے ترقی کر چکا ہے اور اب معاشی طور پر بھی ترقی کرے گا۔
خبر کا کوڈ : 807755
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش