0
Monday 29 Jul 2019 17:15

آج امریکہ، روس، چین، یورپی یونین اور مسلم اُمہ نے پاکستان کے موقف کی تائید کی، شاہ محمود قریشی

آج امریکہ، روس، چین، یورپی یونین اور مسلم اُمہ نے پاکستان کے موقف کی تائید کی، شاہ محمود قریشی
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ امریکہ کے کامیاب دورے پر قوم کو مبارک باد پیش کرتا ہوں، وزیراعظم عمران خان کے دورہ امریکہ کے اثرات سامنے آرہے ہیں، وزیراعظم عمران خان کے دورہ امریکہ نے دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کو نئی جہتیں دی ہیں۔ 11ماہ میں امریکہ کے ساتھ تعلقات میں بہتری کو پوری دنیا نے دیکھا، آج رویوں اور نظریات میں تبدیلی آرہی ہے، امریکہ کچھ مانگنے نہیں گئے تھے، قبل ازیں ہم سے ڈومور کا مطالبہ کیا جا رہا تھا، ہم نے دورہ امریکہ میں امن دشمنوں کو بے نقاب کیا، امریکہ سمیت ساری دنیا کو امن دشمن قوتوں بارے آگاہ کیا۔ قبل ازیں پاکستان کو افغانستان کے حالات کا ذمہ دار قرار دیا جاتا تھا اور پاکستان پر انگلیاں اٹھتی تھیں۔

عمران خان مسلسل کہتے تھے کہ افغان امن کیلئے سیاسی حل تلاش کرنا ہوگا۔ آج امریکہ، روس، چین، یورپی یونین اور مسلم امہ نے پاکستان کے موقف کی تائید کی اور عالمی دنیا تسلیم کرتی ہے کہ افغانستان و دیگر مسائل کا حل مذاکرات میں ہے، آج چین روس اور امت مسلمہ کے لوگ افغانستان میں امن کے لیے اکٹھے ہیں، کچھ طاقتیں افغانستان اور پاکستان میں امن نہیں چاہتیں، ان طاقتوں کو جلد بے نقاب کریں گے، طالبان مذاکرات کے لئے تیار ہیں، طالبان سے مذاکرات پر اشرف غنی کے تحفظات تھے، پاکستان نے افغان صدر کے تحفظات دور کر دیئے ہیں، پاکستان افغانستان میں امن کیلئے ثالث کا کردار ادا کر رہا ہے، ان شاء اللہ ہماری ثالثی کی بدولت افغانستان میں امن پیدا ہوگا، ہم افغانستان میں امن چاہتے ہیں اور موجودہ حالات میں قوم کا تعاون درکار ہے۔
خبر کا کوڈ : 807764
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش