0
Monday 29 Jul 2019 21:00

مقبوضہ کشمیر، مساجد کی فہرست تیار کرانیکا حکم نارمل پولیسنگ کا حصہ ہے، ڈاکٹر حسیب مغل

مقبوضہ کشمیر، مساجد کی فہرست تیار کرانیکا حکم نارمل پولیسنگ کا حصہ ہے، ڈاکٹر حسیب مغل
اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر کے ضلع سرینگر کے سینئر سپرانٹنڈنٹ آف پولیس ڈاکٹر حسیب مغل نے وضاحت کی کہ سرینگر میں مساجد اور اُن کے منتظمین کی فہرست تیار کرنے کا حکم ’’نارمل پولیسنگ‘‘ کا حصہ ہے۔ حسیب مغل نے کہا کہ یہ صرف ڈاٹا کو اپڈیٹ کرنے کا عمل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس پہلے ہی گردواروں اور مساجد کی فہرست موجود ہے، یہ صرف نارمل پولیسنگ کا حصہ ہے۔ اس سے قبل سرینگر کے پانچ زونوں کے پولیس سپر انٹنڈتز کو ہدایت دی گئی کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں موجود مساجد کی فہرست تیار کرکے اُسے اعلیٰ حکام کو سونپ دیں۔

اس سلسلے میں سینئر سپرانٹنڈنٹ آف پولیس، سرینگر کی طرف سے تمام  زونل ایس پیز کے نام ایک آرڈر میں بتایا گیا ہے کہ مہربانی کرکے اپنے اپنے علاقوں میں موجود مساجد اور اُن کے منتظمین کی فہرست تیار کریں تاکہ اُسے اعلیٰ حکام کو سونپ دیا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مذکورہ آرڈر سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوا ہے جس کی وجہ سے اُن افواہوں کو تقویت ملی ہے جو کشمیر کی خصوصی پوزیشن کو ختم کرنے کے سلسلے میں گشت کررہی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 807770
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش