0
Tuesday 30 Jul 2019 08:49

بھارت پوری قوت کو کشمیریوں کی مبنی برحق تحریک کو کچلنے کیلئے استعمال کررہا ہے، سید علی گیلانی

بھارت پوری قوت کو کشمیریوں کی مبنی برحق تحریک کو کچلنے کیلئے استعمال کررہا ہے، سید علی گیلانی
اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر کل جماعتی حریت کانفرنس (گ) کے چیئرمین سید علی شاہ گیلانی نے بھارت کی طرف سے ہنگامی بنیادوں پر فورسز کی مزید تعداد بڑھانے اور یہاں مزید فورسز کو تیار رکھنے کے جو نئے احکامات صادر ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس سے دنیا کو اس بات کا اندازہ ہونا چاہیئے کہ بھارت کس طرح پوری قوت کو کشمیریوں کی مبنی برحق تحریک کو کچلنے کے لئے استعمال کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لاکھوں افواج کی کشمیر میں موجودگی کے باوجود مزید سو کمپنیوں کو واردِ کشمیر کرنے اور مزید سو کو تیار رہنے کا مقصد بھی یہی ہے کہ یہاں جاری جائز تحریک کو دبانے کے لئے لوگوں میں مزید خوف و دہشت پیدا کیا جائے۔ حریت کانفرنس (گ) کے  چیئرمین نے بھارتی فوجی سربراہ کے اس بیان کہ ”کشمیر زیادہ دیر تک بین الاقوامی مسئلہ نہیں رہے گا“ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ان کا یہ کہنا کہ دراصل مسئلہ کشمیر کی بین الاقوامی حیثیت کو تسلیم کرنا ہے جس سے یہ لوگ بار بار انکار کرتے آرہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ اس لئے بھارت کو چاہیئے کہ فوجی قوت سے اس مسئلہ کو دبانے کے بجائے عالمی سطح پر اس مسئلہ کے تصفیہ کے لئے اٹھنے والی آوازوں کو سنیں اور اپنے سیاسی حکمرانوں کو بھی سننے پر آمادہ کریں اور جنگی جنون کے ماحول کو پیدا کرنے سے پرہیز کرتے ہوئے جنوبی ایشیاء میں پائیدار امن کے لئے سنجیدہ کوششیں کی جائیں، کیونکہ آج قریباً ایک صدی سے بھارت مسئلہ کشمیر کو دبانے کے لئے تمام قوت اور ہتھکنڈے آزما چکا ہے، لیکن وہ کشمیریوں کی جائز امنگوں اور نا ہی اس مسئلہ کے حل کے لئے اٹھنے والی آوازوں کو دبا سکا۔ سید علی شاہ گیلانی نے چین کی طرف سے صدر امریکہ کے مسئلہ کشمیر کے حوالے سے ثالثی کی پیشکش کا خیرمقدم کرنے پر خطے کے امن و امان کے لئے خوش آئند قرار دیا۔
خبر کا کوڈ : 807789
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش