0
Tuesday 30 Jul 2019 08:48

رواں ہفتے کل جماعتی اجلاس طلب کیا جائے گا، ڈاکٹر فاروق عبداللہ

رواں ہفتے کل جماعتی اجلاس طلب کیا جائے گا، ڈاکٹر فاروق عبداللہ
اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی نے کشمیری عوام میں حالیہ پیشرفت سے خوف پیدا ہونے کے پیش نظر ڈاکٹر فاروق عبداللہ سے کل جماعتی میٹنگ طلب کرنے کی اپیل کی ہے۔ محبوبہ مفتی کی اس درخواست پر نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ اس ہفتے کل جماعتی اجلاس طلب کیا جائے گا۔ محبوبہ مفتی نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ حالیہ پیشرفت سے کشمیری عوام میں خوف پیدا ہونے کے پیش نظر میں نے ڈاکٹر فاروق عبداللہ سے کل جماعتی اجلاس طلب کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ متحد ہوکر ایک متفقہ لائحہ عمل ترتیب دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم جموں و کشمیر کے لوگوں کو متحد ہوکر کھڑا ہونے کی ضرورت ہے۔

اس دوران ڈاکٹر فاروق نے محبوبہ مفتی کے ردعمل میں کہا کہ اس ہفتے کل جماعتی اجلاس طل کیا جائے گا، جس میں تمام سیاسی پارٹیوں کو دعوت دیکر موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کرکے کوئی لائحہ عمل ترتیب دیا جائے گا۔ اس دوران عوامی نیشنل کانفرنس کے نائب صدر مظفر شاہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ڈاکٹر فاروق عبداللہ کشمیر میں پائے جانے والی تشویشناک صورتحال کے پیش نظر کچھ دنوں میں ریاست کی تمام سیاسی جماعتوں کے سربراہوں کی میٹنگ بلا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں اس کا دل کی گہرائیوں سے خیرمقدم کرتا ہوں۔
خبر کا کوڈ : 807791
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش