0
Tuesday 30 Jul 2019 08:26

منشیات کا خاتمہ اجتماعی کوششوں سے ہی ممکن ہے، مقررین

منشیات کا خاتمہ اجتماعی کوششوں سے ہی ممکن ہے، مقررین
اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر رورل ڈیولپمنٹ سوسائٹی کی جانب سے سرینگر کے دینٹل کالج میں سالانہ تقریب منعقد ہوئی، جس میں زندگی کے مختلف شعبوں میں بہترین کارکردگی دکھانے والوں کو مادرِ مہربان اور بیگم خدیجہ میموریل ایوارڈ 2019ء سے نوازا گیا۔ تقریب کی صدارت سوسائٹی کے چیئرمین و سابق سپیکر حاجی مبارک گل نے کی جبکہ ڈاکٹر شیخ مصطفٰی کمال اس موقعے بحیثیت مہمانِ خصوصی موجود تھے۔ اس کے علاوہ نیشنل کانفرنس کے صوبائی صدر ناصر اسلم وانی، سینئر لیڈران پیرزاد احمد شاہ، محمد شفیع شاہ، الطاف احمد کلو، شیخ محمد رفیع، ایڈوکیٹ شاہد علی، یوتھ مبارک گل کے علاوہ معزز شخصیات موجود تھیں۔ اس موقعے پر مقبوضہ کشمیر میں منشیات کے بڑتے ہوئے رجحان پر ایک مباحثے کا بھی انعقاد ہوا۔ جس میں کشمیر کے کئی سکولوں سے طلاب نے حصہ لیا۔

اس موقعے پر ڈاکٹر شیخ مصطفٰی کمال، ناصر اسلم وانی اور حاجی مبارک گل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب تک نہ عصری تعلیم کے ساتھ دینی اور اخلاقی تعلیم کا نظام رائج نہیں ہوگا تب تک ہمارا روشن اور کامیاب مستقبل ممکن نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ بچوں کو قرآن و حدیث کی تعلیم سے آراستہ کرنا والدین کی پہلی ذمہ دا ی ہے۔ کشمیر میں بڑھتی ہوئی منشیات کی وباء پر زبردست تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے والدین سے اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں کی صحیح تعلیم و تربیت اور پرورش کریں۔ انہوں نے علماء کرام، معزز شہریوں اور انتظامیہ کے افسران سے اپیل کی کہ اس بڑھتی ہوئی بدعت کا قلع قمع کرنے کے لئے اپنا بھرپور رول نبھائیں۔
خبر کا کوڈ : 807792
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش