QR CodeQR Code

امریکی صدر کی کشمیر پر ثالثی کی پیشکش نے بھارت کو بے نقاب کردیا ہے، علی زیدی

29 Jul 2019 20:23

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ بھارت مسئلہ کشمیر حل کرنا ہی نہیں چاہتا لیکن عالمی دباؤ اتنا ہوگا کہ بھارت تنہا ہوجائے گا، سازشی عناصر کنٹرول لائن اور افغان سرحد پر امن نہیں چاہتے، یہ وہی عناصر ہیں جب صدر ٹرمپ نے ثالثی کی پیش کش کی تو وہ کہتے ہیں کہ ثالثی نہیں کرنے دیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی نے کہا ہے کہ امریکی صدر کی جانب سے کشمیر کے معاملے پر ثالثی کی پیش کش نے بھارت کو بے نقاب کردیا ہے۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی زیدی کا کہنا تھا کہ بھارت مسئلہ کشمیر حل کرنا ہی نہیں چاہتا لیکن عالمی دباؤ اتنا ہوگا کہ بھارت تنہا ہوجائے گا۔ علی زیدی نے مزید کہا کہ سازشی عناصر کنٹرول لائن اور افغان سرحد پر امن نہیں چاہتے، یہ وہی عناصر ہیں جب صدر ٹرمپ نے ثالثی کی پیش کش کی تو وہ کہتے ہیں کہ ثالثی نہیں کرنے دیں گے۔ وزیراعظم عمران خان کے دورہ امریکا کو کامیاب قرار دیتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان کو سیکیورٹی مائنڈ سیٹ سے نکل کر اکنامک مائنڈ سیٹ کی طرح سوچنا ہوگا۔

خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے 21 سے 23 جولائی تک امریکا کا تین روزہ سرکاری دورہ کیا تھا، اس دوران انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، وزیر خارجہ مائیک پومپیو سمیت کانگریس اراکین اور سرمایہ کاروں سے ملاقاتیں کی تھیں۔ وزیراعظم عمران خان سے ملاقات میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کشمیر پر ثالثی کی پیشکش بھی کی تھی جب کہ بھارتی وزیراعظم کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ انہوں نے کبھی بھی امریکی صدر کو کشمیر پر ثالثی کے لئے نہیں کہا۔


خبر کا کوڈ: 807795

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/807795/امریکی-صدر-کی-کشمیر-پر-ثالثی-پیشکش-نے-بھارت-کو-بے-نقاب-کردیا-ہے-علی-زیدی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org