QR CodeQR Code

مومنین میں اتحاد قائم رکھا جائے اور ضابطہ اخلاق پر عمل درآمد کرایا جائے، جعفریہ الائنس

29 Jul 2019 20:29

یکجہتی ملت و منظم عزاداری کے لئے سرجانی ٹاؤن سیکٹر 7A کراچی میں علمائے کرام و ذاکرین عظام، ٹرسٹیز و مینیجنگ کمیٹیز، مجالس و جلوس کے پرمٹ ہولڈرز و منتظمین کے اجلاس سے خطابات میں جعفریہ الائنس پاکستان کے ذمہ داروں نے اپنے علاقائی ذمہ داروں کو ہدایت کی کہ اپنی فعالیت کو بہتر کرتے ہوئے منظم طریقے سے مسائل کو حل کرانے کی کوشش کریں۔


اسلام ٹائمز۔ جعفریہ الائنس پاکستان کی جانب سے یکجہتی ملت و منظم عزاداری کے لئے مسجد طهٰ و  امام بارگاہ حسن عسکری، سرجانی ٹاؤن سیکٹر 7A کراچی میں اجلاس منعقد کیا گیا، جس میں سرجانی ٹاؤن میں قائم تمام مساجد و امام بارگاہ کے علمائے کرام و ذاکرین عظام، ٹرسٹیز و مینیجنگ کمیٹیز، مجالس و جلوس کے پرمٹ ہولڈرز و منتظمین اور جعفریہ الائنس کی عاملہ و تشخیصی کمیٹی کے اراکین، جعفریہ الائنس میں شامل تمام تنظیموں کے نمائندگان  نے شرکت فرمائی اور اس عزم کا ارادہ کیا کہ مومنین کے درمیان اتحاد و اتفاق کو قائم رکھا جائے گا اور جو ضابطہ اخلاق جعفریہ الائنس نے تشکیل دیا ہے اس پہ عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے گا۔

جعفریہ الائنس  کے ذمہ داروں نے اپنے علاقائی ذمہ داروں کو ہدایت کی کہ اپنی فعالیت کو بہتر کرتے ہوئے منظم طریقے سے مسائل کو حل کرانے کی کوشش کریں۔ شرکاء نے جعفریہ الائنس کی ان کاوشوں کو سراہا اور اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔ آخر میں جعفریہ الائنس کے جنرل سکریٹری جناب سید سلمان مجتبی نقوی صاحب کے لئے دعائے صحت کی گئی اور مرحوم ڈاکٹر علامہ محمد عباس کمیلی کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی۔


خبر کا کوڈ: 807796

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/807796/مومنین-میں-اتحاد-قائم-رکھا-جائے-اور-ضابطہ-اخلاق-پر-عمل-درآمد-کرایا-جعفریہ-الائنس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org