0
Monday 29 Jul 2019 20:45

علامہ عارف حسین الحسینی (رہ) وطن عزیز پاکستان میں نظام ولایت کے علمبردار تھے، علامہ مقصود ڈومکی

علامہ عارف حسین الحسینی (رہ) وطن عزیز پاکستان میں نظام ولایت کے علمبردار تھے، علامہ مقصود ڈومکی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی اور سیکریٹری جنرل بلوچستان علامہ برکت علی مطہری نے ضلع جعفرآباد کا تنظیمی دورہ کیا۔ اس موقع پر گوٹھ طیب خان جمالی، شاہی چوکی، ڈیرہ اللہ یار سٹی اور محلہ مراد کالونی کے یونٹس میں منعقدہ عوامی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصودعلی ڈومکی نے کہا کہ 4 اگست کو اسلام آباد میں ملک گیر ناصران ولایت کانفرنس کے موقع پر قائد شہید علامہ سید عارف حسین الحسینی کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا، قائد شہید (رہ) وطن عزیز پاکستان میں نظام ولایت کے علمبردار تھے، آپ نے عالمی سامراج امریکہ، اسرائیل اور ضیائی آمریت کے خلاف ڈٹ کر آواز بلند کی، آپ (رہ) نے اپنے زہد و تقویٰ اور الہی بصیرت سے ملت کی رہبری کی اور فکر امام خمینی (رہ) کی درست ترجمانی کی، قائد شہید (رہ) کی 31ویں برسی کے موقع پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے زیراہتمام پیروان شہید حسینی (رہ) کا ملک گیر اجتماع وطن عزیز پاکستان کی سربلندی کے عزم کا اظہار ہوگا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صوبائی سیکریٹری جنرل علامہ برکت علی مطہری نے کہا کہ قائد شہید (رہ) کی برسی کے موقع پر وطن عزیز پاکستان کی تعمیر و ترقی، سربلندی کا اظہار اور شہدائے پاک وطن کو سلام عقیدت پیش کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ دنیا نائیجیریا میں جاری انسانیت سوز مظالم کا نوٹس لے کیونکہ نائیجیریا کی حکومت نے جس طرح معصوم انسانوں کا قتل عام کیا ہے اور پرامن شہریوں پر گولیاں چلائی ہیں اس سے انسانیت کا سر شرم سے جھک گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 807797
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش