QR CodeQR Code

وزیراعظم سے آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کی ملاقات

29 Jul 2019 21:58

ملاقات میں ملک کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ وزیراعظم کے حالیہ دورہ امریکا اور افغان امن عمل میں پاکستان کے کردار پر بھی بات چیت کی گئی۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے ملاقات کی۔ ترجمان وزیراعظم آفس کے مطابق اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے ملاقات کی۔ اس موقع پر ڈی جی آئی ایس پی آر میجرجنرل آصف غفور بھی موجود تھے۔ ملاقات میں ملک کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ وزیراعظم کے حالیہ دورہ امریکا اور افغان امن عمل میں پاکستان کے کردار پر بھی بات چیت کی گئی۔


خبر کا کوڈ: 807804

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/807804/وزیراعظم-سے-آرمی-چیف-اور-ڈی-جی-آئی-ایس-کی-ملاقات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org