0
Monday 29 Jul 2019 23:19

بعض قوتیں ہماری وحدت کو تقسیم کر کے ہماری زمینوں پر قبضہ کرنا چاہتی ہیں، سید علی رضوی

بعض قوتیں ہماری وحدت کو تقسیم کر کے ہماری زمینوں پر قبضہ کرنا چاہتی ہیں، سید علی رضوی
اسلام ٹائمز۔ ایم ڈبلیو ایم گلگت بلتستان صوبائی سکریٹری جنرل سید علی رضوی نے کہا ہے کہ سکردو حلقہ 1، حلقہ 2 اور 3 کی باتیں کرنا مناسب نہیں، جو لوگ اختلافی باتیں کرتے ہیں ان پر کڑی نگاہ رکھی جانی چاہیئے، سکردو ہم سب کا چہرہ ہے، اس کی خوبصورتی بھی ہم سب کی بنیادی ذمہ داری ہے، الگ الگ گروپس بنانے سے ہماری طاقت تقسیم ہو گی اور ہم منتشر ہو کر رہ جائیں گے۔ تینوں حلقوں کے عوام اپنے مشترکہ مفادات کے تحفظ کیلئے متحد ہو جائیں، غیر سنجیدہ قدم اٹھایا گیا تو مستقبل میں پریشانیاں بڑھیں گی بعض قوتیں ہماری وحدت کو تقسیم کر کے ہماری زمینوں پر قبضہ کرنا چاہتی ہیں، ایسے میں ہمیں اپنے اردگرد کے ماحول پر نظر رکھنا ہو گی۔ سکردو میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں پچھلے کئی روز سے مسلسل سوشل میڈیا کو فالو کررہا ہوں کچھ پوسٹ اور کمنٹس دیکھ کر بہت ہی صدمہ پہنچا اور میڈیا سے بات کرنے پر مجبور ہوگیا بہت ساری آئی ڈیز ایسی ہیں جہاں سے صرف اختلافی پوسٹ شیئر ہوتی ہیں۔

سید علی رضوی کا مزید کہنا تھا کہ لہذا ہمیں ایسی آئی ڈیز پر کڑی نظر رکھنا ہو گی، یہاں یہ بات قابل ذکر اور قابل تقلید ہے کہ سنجیدہ لوگ اختلافی باتیں کرنے والوں کو سمجھاتے نظر آتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا کے ٹول کو اچھے مقاصد کیلئے استعمال کیا گیا تو مسائل کے حل میں مدد ملے گی ورنہ علاقے میں تباہی آئےگی۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن لڑنے والے کچھ لوگوں کا مقصد اتحاد نہیں بلکہ ذاتی مفاد ہوتا ہے، انہیں عوام کے اتحاد سے کوئی دلچسپی نہیں ہوتی ہے بلکہ وہ اپنے چیلوں کے ذریعے  اتحاد کو پارہ پارہ کرنے کی کوشش کریں گے، اس لیئے عوام کو اپنی صفوں میں اتحاد کو برقرار رکھنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ سکردو کے مشترکہ مفادات کے تحفظ کیلئے تینوں حلقوں کے سنجیدہ پڑھے لکھے لوگوں پر مشتمل ایک تھنک ٹینک بنانے کی  ضرورت ہے۔ اگر تھنک ٹینک بنانے میں ہم کامیاب ہوئے تو بڑے مسائل حل ہونگے۔
خبر کا کوڈ : 807808
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش