0
Monday 29 Jul 2019 23:37

حالیہ بارشوں سے سندھ حکومت کی کارکردگی کے پول کھل گئے ہیں، حلیم عادل شیخ

حالیہ بارشوں سے سندھ حکومت کی کارکردگی کے پول کھل گئے ہیں، حلیم عادل شیخ
اسلام ٹائمز۔ کراچی سمیت سندھ بھر میں حالیہ بارشوں سے پیدا ہونے والی صورتحال پر پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کی ناکام حکومت نے عوام سے جینے کا حق بھی چھین لیا ہے،  12 سال گذرنے کے باوجود سندھ حکومت نے بارشوں کے نقصان سے نمٹنے کیلئے کوئی پلان نہیں بنایا، وزیر بلدیات امریش پوری بننے کے بجائے عوامی مسائل حل کریں، کراچی حیدرآباد سے لے کر سندھ کے کئی شہروں میں بارش کی وجہ سے بدتر صورت پیدا ہوگئی ہے، حکومت نام کی کوئی چیز نظر نہیں آرہی، کراچی سمیت سندھ کے شہروں میں ہونے والی بارشوں سے سندھ حکومت کی کارکردگی کے پول کھل گئے ہیں۔ حلیم عادل شیخ نے مزید کہا کہ سندھ کے مختلف شہروں مئں ڈرینج سسٹم کے نام پر اربوں کی کرپشن کی گئی، بارشوں کے باعث سندھ کے کئی شہروں میں پانی جمع ہے، سندھ حکومت نے طے کرلیا ہے کہ عوام کے مسائل حل نہیں کرنے ہیں، مراد علی شاہ جتنے چاہیں جھوٹے کیس بنالیں ان کو کرپشن کا حساب دینا پڑے گا۔
خبر کا کوڈ : 807810
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش