0
Tuesday 30 Jul 2019 00:19

ریاست مدینہ طرز حکومت میں قادیانی نواز پالیسی کی گنجائش نہیں ہے، محمد حسین محنتی

ریاست مدینہ طرز حکومت میں قادیانی نواز پالیسی کی گنجائش نہیں ہے، محمد حسین محنتی
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی سندھ کے امیر و سابق رکن قومی اسمبلی محمد حسین محنتی نے کہا ہے کہ کمرتوڑ مہنگائی اور ابتر معاشی صورتحال سود کی لعنت اور آئی ایم ایف کی غلامانہ پالیسیوں کا نتیجہ ہے جس سے نجات ناگزیر ہے، اسلام احترام انسانیت کا درس اور اقلیتوں کے حقوق کا محافظ ہے، مگر حکمران یاد رکھیں ریاست مدینہ طرز حکومت میں قادیانی نواز پالیسی کی کوئی بھی گنجائش نہیں ہے، عقیدہ ختم نبوت اور تحفظ ناموس رسالت ہر مسلمان کے ایمان کا حصہ ہے، کوئی بھی مسلمان پھر چاہے کتنا ہی گنہگار ہو، وہ اپنا سر تو کٹوا سکتا ہے مگر اپنے نبی (ص) کی شان میں کوئی بھی گستاخی برداشت نہیں کرسکتا، سندھ بھر میں جماعت اسلامی  بلدیاتی انتخابات  اپنے نشان و جھنڈے پر لڑے گی، اس حوالے ذمہ داران ووٹرز کا اندراج و امیدواروں کے تعین سمیت بھرپور تیاری و منصوبہ بندی کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز تبلیغ اسلام حیدرآباد میں ضلعی مجلس شوریٰ اور امراء زون کے اجلاس سے خطاب کے دوران کیا۔

اجلاس میں سیاسی و تنظیمی صورتحال کے جائزہ سمیت آئندہ کی منصوبہ بندی کی گئی، قبل ازیں امیر ضلع طاہر مجید نے گذشتہ بلدیاتی انتخابی صورتحال اور تنظیمی کارکردگی رپورٹ پیش کی۔ محمد حسین محنتی نے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ جماعت اسلامی غلبہ اسلام کی تحریک ہے جو دنیا و آخرت کی کامیابی اور اللہ کی رضا کے لئے جدوجہد کر رہی ہے، انسانیت کی خدمت رب کی رضا کا ذریعہ ہے، کارکن عوام کے گلی اور محلے کے مسائل کو حل کرنے کی ہر ممکن کوشش اور ان کے دکھ درد میں شریک ہوں۔ صوبائی امیر نے کہا کہ حکومتی سرپرستی اور منظم انداز میں لادینت کو فروغ دیا جا رہا ہے، آپ اپنی دعوت کو آگے بڑھانے انسان ذات کی خدمت کے لئے اللہ اور اس کے بندوں سے جُڑ جائیں۔
خبر کا کوڈ : 807813
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش