0
Monday 29 Jul 2019 23:49

بلوچستان سے تعلق رکھنے والے سینیٹرز بلاول بھٹو کے عشائیہ میں شرکت کیلئے اسلام آباد پہنچ گئے

بلوچستان سے تعلق رکھنے والے سینیٹرز بلاول بھٹو کے عشائیہ میں شرکت کیلئے اسلام آباد پہنچ گئے
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کی جانب سے سینیٹ میں اپوزیشن سینیٹرز کے اعزاز میں عشائیہ دیا جائیگا، جس کیلئے بلوچستان سے تعلق رکھنے والے اپوزیشن سینیٹرز اسلام آباد پہنچ گئے اور آج بلاول بھٹو کی عشائیہ میں شریک ہونگے، تفصیلات کے مطابق چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کیلئے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو اپوزیشن سینیٹرز کے اعزاز میں آج بلاول ہاؤس میں عشائیہ دینگے، جس میں اپوزیشن سینیٹرز شریک ہونگے، پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے صوبائی صدر و سینیٹر عثمان کاکڑ، نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء، میر حاصل خان بزنجو، سردار یعقوب خان ناصر، کبیر محمد شہی، طاہر بزنجو سمیت دیگر سینیٹرز اسلام آباد روانہ ہوگئے اور آج عشائیہ میں شریک ہونگے۔
خبر کا کوڈ : 807815
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش