QR CodeQR Code

قندھار، افغان اہلکار کی فائرنگ سے 2 امریکی فوجی ہلاک، 3 زخمی

30 Jul 2019 10:43

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ واقعہ قندھار کے ضلع شاہ ولی کوٹ میں تناجوہ فوجی کیمپ کے اندر پیش آیا جہاں ایک افغان فوجی نے امریکی فوجیوں پر فائر کھول دیا۔


اسلام ٹائمز۔افغانستان کے صوبے قندھار میں افغان فوجی نے فائرنگ کر کے 2 امریکی فوجیوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ واقعہ قندھار کے ضلع شاہ ولی کوٹ میں تناجوہ فوجی کیمپ کے اندر پیش آیا جہاں ایک افغان فوجی نے امریکی فوجیوں پر فائر کھول دیا جس کے نتیجے میں 2 امریکی فوجی ہلاک اور 3 زخمی ہو گئے۔ جوابی کارروائی میں حملہ آور افغان فوجی بھی ہلاک ہو گیا۔ امریکی حکام نے اسے اندرونی حملہ قرار دیا ہے جبکہ ہلاک امریکی فوجیوں کا تعلق 82 ایئر بورن ڈویژن سے تھا۔ نیٹو کے آپریشن ریزولوٹ سپورٹ کے مطابق رواں سال افغانستان میں حملوں کے دوران مارے گئے امریکی فوجیوں کی تعداد 14 ہو گئی ہے۔ دوسری جانب امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے ایک تازہ بیان میں کہا ہے کہ 2020ء تک افغانستان میں امریکی فوجیوں کی تعداد میں کمی کی جائے گی۔ واضح رہے کہ طالبان اور امریکا کے درمیان افغانستان میں جنگ کے خاتمے کے لیے مذاکرات بھی جاری ہیں۔


خبر کا کوڈ: 807875

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/807875/قندھار-افغان-اہلکار-کی-فائرنگ-سے-2-امریکی-فوجی-ہلاک-3-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org