QR CodeQR Code

مانسہرہ میں چھت گرنے سے 3 افراد جاں بحق

30 Jul 2019 11:12

مقامی افراد کے مطابق کچے مویشی باڑے کی چھت مون سون کی بارشوں کی وجہ سے بوسیدہ ہوگئی تھی جس کے نتیجے میں یہ حادثہ رونما ہوا۔


اسلام ٹائمز۔ مانسہرہ کی نواحی بستی دارہ میں کچے مکان کی چھت گرنے سے 2 بچوں سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں باپ بیٹا اور بھتیجا شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق مکان کی چھت مون سون کی بارشوں سے بوسیدہ ہوگئی تھی۔ مقامی ذرائع کے مطابق مانسہرہ دارہ کا رہائشی محمد امجد اپنے گھر میں مال مویشیوں کے باڑے میں کام کر رہا تھا کہ اچانک چھت گر گئی، جس کے نتجے میں محمد امجد کے ساتھ اس کا 10 سالہ بیٹا عبدااللہ اور 6 سالہ بھتیجا جنید بھی ملبے تلے دب کر جاں بحق ہوگئے۔ پولیس اور اہل علاقہ نے ملبے تلے دبے تینوں افراد کو نکال کر کنگ عبداللہ ہسپتال پہنچایا مگر وہ جانبر نہ ہو سکے اور ڈاکٹروں نے ان کے پہلے ہی جاں بحق ہونے کی تصدیق کر دی۔ مقامی افراد کے مطابق کچے مویشی باڑے کی چھت مون سون کی بارشوں کی وجہ سے بوسیدہ ہوگئی تھی جس کے نتیجے میں یہ حادثہ رونما ہوا۔


خبر کا کوڈ: 807884

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/807884/مانسہرہ-میں-چھت-گرنے-سے-3-افراد-جاں-بحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org