QR CodeQR Code

پشاور میں پولیس کی اسمگلر خواتین پر فائرنگ، زد میں آ کر شہری جاں بحق

30 Jul 2019 11:30

بتایا جاتا ہے کہ سڑک پر موجود شہریوں اور خواتین اسمگلرز نے پولیس اہلکاروں کی خوب درگت بنائی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ حیات آباد میں پولیس اہلکاروں اور اسمگلر خواتین کے مابین ہاتھا پائی ہوئی، جس کے دوران فائرنگ کی زد میں آکر 58 سالہ شہری گولی لگنے سے جاں بحق گیا۔ پشاور کے علاقہ حیات آباد میں پولیس اہلکاروں اور کپڑا اسمگل کرنے والی خواتین کے مابین ہاتھا پائی ہوئی، اس دوران خواتین نے کپڑے سے بھرے چنگ چی رکشے کو بھگا دیا جس پر اہلکاروں نے فائرنگ کر دی، فائرنگ کی زد میں 58 سالہ مدیر نامی شہری سر میں گولی لگنے سے شدید زخمی ہوا اور ہسپتال میں دم توڑ گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ سڑک پر موجود شہریوں اور خواتین اسمگلرز نے پولیس اہلکاروں کی خوب درگت بنائی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 807891

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/807891/پشاور-میں-پولیس-کی-اسمگلر-خواتین-پر-فائرنگ-زد-ا-کر-شہری-جاں-بحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org