0
Tuesday 30 Jul 2019 11:51

پشاور بورڈ نے انٹر نتائج کر اعلان کر دیا

پشاور بورڈ نے انٹر نتائج کر اعلان کر دیا
اسلام ٹائمز۔ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن پشاور نے ایف اے، ایف ایس سی نتائج 2019ء کا علان کر دیا ہے، جس کے تحت پری میڈیکل میں پہلی اور تیسری پوزیشن اور پری انجینئرنگ میں بھی پہلی اور دوسری پوزیشن جناح کالج نے حاصل کی ہے۔ نتائج کے مطابق جناح کالج کی تزمیم ملک نے 1003 سے پہلی، آئی سی ایم ایس کالج سسٹم پشاور کے ساجد علی خان نے 1001 سے دوسری اور جناح کالج ہی کی میمونہ خان نے 1000 نمبر لے کر مجموعی طور پر تیسری پوزیشن حاصل کی ہے۔ امتحان میں 55 ہزار 747 طلبہ طالبات شریک ہوئے، جس میں 43 ہزار 954 کامیاب قرار پائے۔ نتائج کا مجموعی تناسب 78.85 ریکارڈ کیا گیا۔ اس حوالے سے گذشتہ روز پشاور تعلیمی بورڈ کے حال میں تقریب کا اہتمام کیا گیا جس کے مہمان خصوصی مشیر ابتدائی و ثانوی تعلیم ضیاءاللہ بنگش تھے۔ پری انجینئرنگ گروپ میں جناح کالج کی علینہ داؤد نے 990 نمبر لے کر پہلی، لائبہ بیگ نے 989 سے دوسری اور اسلامیہ کالج کے اعزاز احمد نے 978 سے پری انجینئرنگ گروپ میں تیسری پوزیشن حاصل کی۔

کمپیوٹر سائنس گروپ میں پی ای ایف کی سعدیہ یعقوب نے 925 نمبر لے کر پہلی، نیو فضائیہ ڈگری کالج کے محمد شہیر قریشی نے 920 سے دوسری اور جناح کالج کی نبیہہ وسیم نے 905 نمبر لے کر مذکورہ گروپ میں تیسری پوزیشن حاصل کی۔ آرٹس گروپ میں جناح کالج کی زنشاہ وقار نے 932 نمبر لے کر پہلی، فرنٹیئر کالج کی لائبہ نے بھی 932 سے پہلی، باچا خان گرلز کالج پشاور کی عائشہ کرن نے 922 سے دوسری اور آرٹس گروپ میں فرنٹیئر کالج کی فائزہ نے 920 نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔ تقریب سے  اپنے خطاب میں مشیر تعلیم نے بتایا کے موجودہ حکومت تعلیمی شعبے پر بھر پور توجہ دے رہی ہے جس کے اثرات بہت جلد سامنے آئیں گے، مشیر تعلیم نے کہا کے بورڈ کو جدید ترین ٹیکنالوجی سے آراستہ کیا جا رہا ہے وہ بورڈ کے افسران اور دیگر ملازمین کی کارکردگی سے مطمین ہیں۔
خبر کا کوڈ : 807903
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش