0
Tuesday 30 Jul 2019 12:18

مقبوضہ کشمیر میں آبادیاتی تبدیلی قابل قبول نہیں، شاہ محمود قریشی

مقبوضہ کشمیر میں آبادیاتی تبدیلی قابل قبول نہیں، شاہ محمود قریشی
اسلام ٹائمز۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ پاکستان کے لیے مقبوضہ کشمیر میں کسی بھی قسم کی آبادیاتی تبدیلی قابل قبول نہیں۔ اسلام آباد میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ وزیر خارجہ نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی قابل مذمت ہے، مقبوضہ وادی میں صورتحال تشویش ناک ہے، مقبوضہ کشمیر میں تیزی سے پیش رفت ہو رہی ہے، کوئی ایسا عمل جس سے آبادیاتی تبدیلی کا خدشہ ہو وہ قابل قبول نہیں ہے، ہم ڈیموگرافک تبدیلی کے کسی بھی خدشے سے نمٹنے کی کوشش کریں گے، بھارتی حکومت ہمیشہ سے مسئلہ کشمیر کو دو طرفہ مسئلہ قرار دیتی آئی ہے۔ بھارت نے کبھی مسئلہ کشمیر پر ثالثی قبول نہیں کی اور وہ تو شملہ معاہدے کے تحت بھی مذاکرات پر تیار نہیں۔ انھوں نے کہا کہ وزیراعظم کا دورہ امریکا کامیاب اور مفید رہا، ہم نے دورہ امریکا میں مقاصد حاصل کر لیے ہیں۔ امریکا کو ایران کا مسئلہ نہیں چھیڑنا چاہیے۔ افریقی ممالک سے تعلقات کے حوالے سے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ افریقی ممالک میں تجارت، سرمایہ کاری کے وسیع مواقع ہیں، افریقی ممالک بھی پاکستان کی خدمات کا اعتراف کرتے ہیں، براعظم افریقا پر ہم ماضی میں توجہ نہیں دے سکے، ستمبر میں افریقی ممالک کے سفارت کاروں کی کانفرنس کریں گے، یورپ میں تعینات کچھ کمرشل قونصلرز کی کارکردگی تسلی بخش نہیں، یورپی ممالک میں مقیم تجارتی قونصلر کو افریقا تعینات کریں گے۔ افغان امن عمل سے متعلق وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان کی پوری توجہ افغانستان پر ہے اور ایمانداری سے آگے بڑھ رہا ہے، پاکستان افغان امن عمل کا سہولت کار ہے ضامن نہیں، پاکستان تنہا کچھ نہیں کر سکتا سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے، وزیراعظم افغان طالبان سے ملاقات کی خواہش رکھتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 807925
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش