QR CodeQR Code

ایف اے ٹی ایف کی سفارشات پر عملدرآمد امن کے قیام کیلئے ہمارے اپنے مفاد میں ہے، جام کمال

30 Jul 2019 13:44

اجلاس کو بتایا گیا کہ بلوچستان میں ایف اے ٹی ایف کی 11 سفارشات پر عملدرآمد جاری ہے۔ سی ٹی ڈی کے ذریعہ منی لانڈرنگ کے 55 کیسز رجسٹر کئے گئے، 29 گرفتاریاں عمل میں لائی گئیں۔ ضبط اور منجمند کئے گئے اثاثہ جات اور اکاؤنٹس کی مزید تحقیقات کے لئے جے آئی ٹی قائم کر دی گئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعلٰی بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ ایف اے ٹی ایف کی سفارشات پر عملدرآمد امن کے قیام کے لئے ہمارے اپنے مفاد میں بھی ہے، تاہم متعلقہ محکمے اور ادارے ایف اے ٹی ایف کی سفارشات پر عملدرآمد میں پیشرفت کریں۔ وزیر اعلٰی بلوچستان نے یہ بات اعلٰی سطح اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کی۔ ایف اے ٹی ایف کی سفارشات پر عملدارآمد کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، ایڈیشنل آئی جی پولیس اور متعلقہ اداروں کی جانب سے سفارشات پر عملدرآمد کی پیشرفت پر بریفنگ دی گئی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ بلوچستان میں ایف اے ٹی ایف کی 11 سفارشات پر عملدرآمد جاری ہے۔ سی ٹی ڈی کے ذریعہ منی لانڈرنگ کے 55 کیسز رجسٹر کئے گئے، 29 گرفتاریاں عمل میں لائی گئیں۔ ضبط اور منجمند کئے گئے اثاثہ جات اور اکاؤنٹس کی مزید تحقیقات کے لئے جے آئی ٹی قائم کر دی گئی ہے۔

اجلاس میں این جی اوز اور این پی اوز کی رجسٹریشن اور مانیٹرنگ کے طریقہ کار کا جائزہ بھی لیا گیا اور اس ضمن اہم فیصلے کئے گئے۔ اجلاس میں غیر رجسٹرڈ این جی اوز پر پابندی کا بھی فیصلہ کیا گیا۔


خبر کا کوڈ: 807946

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/807946/ایف-اے-ٹی-کی-سفارشات-پر-عملدرا-مد-امن-کے-قیام-کیلئے-ہمارے-اپنے-مفاد-میں-ہے-جام-کمال

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org