0
Tuesday 30 Jul 2019 14:03

رواں سال کے پہلے 6 ماہ میں افغانستان میں 4 ہزار شہریوں کو قتل کیا گیا، رپورٹ

رواں سال کے پہلے 6 ماہ میں افغانستان میں 4 ہزار شہریوں کو قتل کیا گیا، رپورٹ
اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق رواں سال کے پہلے 6 ماہ میں افغانستان میں 4 ہزار شہریوں کو قتل کیا گیا۔ افغانستان میں اقوام متحدہ کے مشن کی رپورٹ کے مطابق شدت پسندوں کے خلاف جنگ میں سال 2019 کے پہلے 6 ماہ میں 3ہزار 812 افغان شہریوں کو قتل اور زخمی کیا گیا۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ کارروائیوں اور جھڑپوں کے درمیان زیادہ تر عام شہریوں کی ہلاکتیں ہوئیں جن میں گھروں میں تیار کیے گئے بموں اور فضائی حملوں کا سہارا لیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق یکم جنوری 2019 سے 30 جون 2019 تک طالبان اور شدت پسندوں نے 531 عام افغان شہریوں کو قتل اور 1400 سے زائد کو زخمی کیا، شدت پسند گروپوں نے دانستہ طور پر 985 عام شہریوں کو نشانہ بنایا جن میں سرکاری افسران، قبائلی عمائدین، امدادی کارکن اور مذہبی شخصیات شامل تھیں۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہےکہ 6 ماہ میں حکومتی فورسز کے ہاتھوں 717 افغانی قتل اور 680 کے قریب زخمی ہوئے جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 31 فیصد زیادہ ہے۔ رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں 144 خواتین اور 327 بچوں کو بھی قتل کیا گیا جب کہ فضائی حملوں میں 519 عام شہریوں کی ہلاکتیں ہوئیں جن میں 150 بچے بھی شامل تھے۔ واضح رہے کہ افغانستان میں امریکی اور نیٹو افواج کی طالبان سے ایک طویل جنگ جاری ہے جس کے بعد امریکا افغانستان سے اپنی افواج نکالنے کے لیے طالبان سے مذاکرات کررہا ہے جو اب تک کسی نتیجے پر نہیں پہنچ سکے ہیں۔ طالبان نے امریکی فوج کی واپسی کے اعلان سے پہلے افغان حکومت کے ساتھ مذاکرات سے انکار کردیا ہے اور اس حوالے سے طالبان کا کہنا ہےکہ افغان حکومت کےساتھ مذاکرات اس وقت ہوں گے جب امریکا کے ساتھ غیر ملکی فوجیوں کے انخلا سے متعلق کوئی معاہدہ ہوجائے گا۔
خبر کا کوڈ : 807947
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش