0
Tuesday 30 Jul 2019 14:17

روڈ ٹو مکہ کی سہولت وزیراعظم عمران خان کی کاوشوں کا نتیجہ ہے، نورالحق قادری

روڈ ٹو مکہ کی سہولت وزیراعظم عمران خان کی کاوشوں کا نتیجہ ہے، نورالحق قادری
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیر نورالحق قادری نے کہا ہے کہ معاشی بحران کے باوجود حج کے بہترین انتظامات کیے ہیں، روڈ ٹو مکہ کی سہولت وزیراعظم عمران خان کی کاوشوں کا نتیجہ ہے، حکومت نے حج ٹرانسپورٹ کی مد میں اکتیس ملین ڈالر کی بچت کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیر نورالحق قادری نے حاجی کیمپ ریلوے اسٹیشن کا دورہ کر کے انتظامات کا جائزہ لیا، اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہر دور میں حج آپریشن میں مشکلات سامنے آئیں، کوششیں حجاج کرام کو آسانیاں اور سہولتیں فراہم کرنا ہے، تجربات کا فائدہ اٹھاتے ہوئے حج میں آسانیاں پیدا کر رہے ہیں۔ نورالحق قادری کا کہنا تھا لاہور میں عازمین حج کیلئے ایک ہی جگہ تمام انتظامات کیے گئے ہیں، مشکل معاشی حالات کے باعث حج اخراجات میں اضافہ ہوا، غفلت برتنے والے افسران اور ملازمین کو تبدیل کر دیا گیا ہے۔ وزیر مذہبی امور نے کہا وزیراعظم عمران خان نے لاہور سے پہلی حج پرواز کو خود رخصت کیا، ان کی کوشش سے ہی پاکستان کو روڈ ٹو مکہ کی سہولت ملی ہے جو پہلے صرف انڈونیشیا اور ملائیشیا کو حاصل تھی۔ 

ان کا کہنا تھا رمضان میں17لاکھ پاکستانیوں نے عمرہ کی سعادت حاصل کی، عازمین حج کو ہر سہولت فراہم کرنا ہمارا عزم ہے، تاریخ میں پہلی مرتبہ کوئٹہ سے مدینہ براہ راست فلائٹ شروع کی۔  نورالحق قادری نے کہا کہ روڈ ٹو مکہ بھی وزیراعظم عمران خان کی کاوشوں کا نتیجہ ہے، حجاج کا ہر معاملے میں ساتھ دینا ہماری اولین ترجیح ہے، اس سال کا حج پیکج سہولتوں اور راحتوں والا ہوگا۔ ان کا مزید کہنا تھا اس سال حج بہترین تجربہ ہے کوئی بڑا واقعہ نہیں ہوا، ساری رونقیں اور بہاریں پاکستان کی وجہ سے ہیں، حجاج سے درخواست ہے پاکستان کی ترقی کیلئے دعا کریں۔ نورالحق قادری نے کہا کہ حکومت نے حج ٹرانسپورٹ کی مد میں اکتیس ملین ڈالر کی بچت کی ہے، حجاج کی قیام گاہوں کی مد میں 25 سے 65 ہزار روپے کی بچت کی گئی جو واپس بھی کی گئی ہے۔ وزیر مذہبی امور نے بتایا کہ ہر سال اوسطا 115 سے 125 اموات ہوتی ہیں، اس بار 16 اموات کی خبر ہے۔
خبر کا کوڈ : 807949
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش