1
Tuesday 30 Jul 2019 14:25

ابو بکر البغدادی میزائل شیل لگنے سے شدید زخمی ہونے کے بعد اب مفلوج ہوچکے ہیں، عراق

ابو بکر البغدادی میزائل شیل لگنے سے شدید زخمی ہونے کے بعد اب مفلوج ہوچکے ہیں، عراق
عراقی انٹیلی جنس حکام کا کہنا ہے کہ داعش کے سربراہ البغدادی مفلوج ہوچکا، مگر اب بھی موثر ہے، حملے میں اس کی ریڑھ کی ہڈی بھی متاثر ہوئی ہے، جس کے نتیجے میں وہ چل پھر نہیں سکتے۔ تفصیلات کے مطابق عراقی انٹیلی جنس کے الصقور سیل کے سربراہ نے دعویٰ کیا ہے کہ شدت پسند تنظیم داعش کے سربراہ ابوبکر البغدادی میزائل شیل لگنے سے شدید زخمی ہونے کے بعد اب مفلوج ہوچکے ہیں، ریڑھ کی ہڈی بھی متاثر ہوئی ہے جس کے نتیجے میں وہ چل پھر نہیں سکتے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق عراقی وزارت داخلہ کے ماتحت الصقور سیل کی طرف سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا کہ داعش کا سربراہ ابو بکر البغدادی اس وقت شام میں موجود ہے، مفلوج ہونے کے باوجود اس کا تنظیم میں گہرا رسوخ ہیں۔ صقور العراق کے سربراہ ابو علی البصری کا کہنا تھا کہ مفلوج اور معذور ہونے کے باوجود ابوبکر البغدادی کی اہمیت کم نہیں ہوئی ہے۔

البصری نے کہا کہ عراق اور شام میں بدترین شکست کھانے کے بعد بھی ابراہیم السامرائی المعروف ابو بکر البغدادی اپنے عرب اور غیرملکی جنگجوﺅں کے ساتھ سلامتی کے لیے بدستور خطرہ ہے۔ ایک سوال کے جواب میں علی البصری کا کہنا تھا داعش کا سربراہ تنظیم میں بدستور موثر ہے اور جنگجو اس کےاحکامات کی اطاعت کرتے ہیں، اس کے گرد عرب اور غیرعرب ممالک کے جنگجوﺅں کی بڑی تعداد اب بھی موجود ہے۔ خیال رہے کہ سنہ 2017ء کو عراق میں داعش کو باقاعدہ شکست سے دوچار کیے جانے کے بعد داعشی سربراہ روپوش ہیں۔ کچھ عرصہ قبل ان کا ایک ویڈیو پیغام سامنے آیا تھا، جس میں انہوں نے داعشی جنگجوﺅں کو اپنی جنگ جاری رکھنے کی ہدایت کی تھی۔ گذشتہ اپریل میں سامنے آنے والی 18 منٹ کی ویڈیو میں دکھائی دینے والے البغدادی کا ظاہری حلیہ سنہ 2014ء سے بہت مختلف دکھائی دیتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 807950
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش