0
Tuesday 30 Jul 2019 18:38

گلگت، اپوزیشن لیڈر کی دھمکی کام کر گئی، 2 لاپتہ افراد بازیاب

گلگت، اپوزیشن لیڈر کی دھمکی کام کر گئی، 2 لاپتہ افراد بازیاب
اسلام ٹائمز۔ اپوزیشن لیڈر جی بی اسمبلی کی دھمکی کام کر گئی، گلگت بگروٹ سے لاپتہ ہونے والے تین میں سے دو افراد بازیاب ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق دس روز پہلے گلگت سے تین افراد پراسرار طور پر لاپتہ ہو گئے تھے، ان میں سے دو افراد کو رات کی تاریکی میں نامعلوم افراد نے تھلیچی کے مقام پر چھوڑ دیا۔ اس سے پہلے جی بی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف محمد شفیع خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے دھمکی دی تھی کہ ریاستی اداروں نے چوبیس گھنٹے کے اندر لاپتہ افراد کے بارے میں حقائق نہیں بتائے تو  پورے صوبے کے عوام کو سڑکوں پر لایا جائے گا۔ اس دھمکی کے ٹھیک ایک دن بعد دو افراد بازیاب ہو گئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 807975
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش