0
Friday 24 Jun 2011 19:00

کراچی،عاشور بم دھماکوں میں ملوث جنداللہ کے دو دہشتگرد گرفتار، بارودی مواد اور خودکش جیکٹس برآمد

کراچی،عاشور بم دھماکوں میں ملوث جنداللہ کے دو دہشتگرد گرفتار، بارودی مواد اور خودکش جیکٹس برآمد
کراچی:اسلام ٹائمز۔ کراچی میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے چار دہشت گردوں گرفتار کر لئے۔ ایس ایس پی سی آئی ڈی چوہدری اسلم نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ سی آئی ڈی پولیس نے ماڑی پور میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم جنداللہ کے دو دہشت گردوں رضوان علی اور محمد سلیم کو گرفتار کر لیا۔ سی آئی ڈی پولیس نے ہی سائٹ ایریا میں ولیکا اسپتال کے قریب ایک اور کارروائی میں تحریک طالبان سوات تخت بند کے کمانڈر نذیر احمد عرف وقاص کو بھی گرفتار کیا۔ تینوں دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ اور بارودی مواد برآمد ہوا ہے جس میں دو خودکش جیکٹس، 25 کلو گرام بارودی مواد، ایک ایل ایم جی رائفل، تیس فیٹ ڈیٹونیٹنگ وائر، دس ڈیٹونیٹرز، ٹی اینڈ ٹی وائر، تین ٹرپل ٹو رائفل، چار ریپیٹرز، چار پولیس یونی فارم، اور ایس ایم جی کے تین سو سے زائد راوٴنڈز برآمد ہوئے۔ ملزمان کراچی میں ہونے والے عاشورہ بم دھماکوں میں ملوث تھے۔ ایک اور واقعے میں کراچی میں لیاقت آباد پولیس نے خاموش کالونی میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے کارکن کو بھی گرفتار کر لیا ہے۔ ملزم محمد سلیم کا تعلق بالاکوٹ سے ہے۔
خبر کا کوڈ : 80798
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش