QR CodeQR Code

راجہ شہباز گلگت بلتستان کے چیف الیکشن کمشنر تعینات، نوٹیفکیشن جاری

30 Jul 2019 19:36

گورنر جی بی راجہ جلال نے چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کی سمری وزیر اعظم کو بھیجی تھی، سمری میں راجہ شہباز کے علاوہ اپیلیٹ کورٹ کے سابق جج مظفر علی اور چیف کورٹ کے سابق چیف جج صاحب خان کے نام بھی شامل تھے۔


اسلام ٹائمز۔ انسداد دہشتگردی عدالت گلگت کے جج راجہ شہباز کو جی بی کا چیف الیکشن کمشنر تعینات کر دیا گیا، وزیر اعظم عمران خان کی منظوری کے بعد گلگت بلتستان کونسل سیکرٹریٹ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ گورنر جی بی راجہ جلال نے چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کی سمری وزیر اعظم کو بھیجی تھی، سمری میں راجہ شہباز کے علاوہ اپیلیٹ کورٹ کے سابق جج مظفر علی اور چیف کورٹ کے سابق چیف جج صاحب خان کے نام بھی شامل تھے، گورنر نے راجہ شہباز کے نام کی سفارش کی تھی جس کی وزیر اعظم نے منظوری دیدی۔ منگل کے روز باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔


خبر کا کوڈ: 807985

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/807985/راجہ-شہباز-گلگت-بلتستان-کے-چیف-الیکشن-کمشنر-تعینات-نوٹیفکیشن-جاری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org