0
Tuesday 30 Jul 2019 23:18

ایل او سی پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے شہری شہید، 9 زخمی

ایل او سی پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے شہری شہید، 9 زخمی
اسلام ٹائمز۔ لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے ایک شہری شہید جبکہ 9 افراد زخمی ہوگئے، پاک فوج نے جوابی فائرنگ کرتے ہوئے کئی بھارتی چوکیاں تباہ کردیں جس میں کم از کم تین بھارتی فوجی مارے گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج نے ایک بار پھر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اشتعال انگیزی کی ہے اور لائن آف کنٹرول کے ڈنا، دھدنیال، جورا، لیپا ، شردا اور شاہ کوٹ سیکٹر پر شہری آبادی کو نشانہ بنایا ہے جس میں مارٹر اور توپ کا استعمال کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج کی فائرنگ سے 26 سالہ نوجوان نعمان احمد شہید ہوگیا جب کہ 9 افراد زخمی ہوئے، زخمیوں میں خواتین اور بچے شامل ہیں، جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستانی فوج کی جانب سے بھی مؤثر جوابی کارروائی کی گئی جس میں کئی بھارتی چیک پوسٹیں تباہ ہوگئیں جب کہ 3 بھارتی فوجیوں کی ہلاکت اور متعدد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
خبر کا کوڈ : 808016
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب