0
Tuesday 30 Jul 2019 23:48

جماعت اسلامی کا راولپنڈی طیارہ حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس

جماعت اسلامی کا راولپنڈی طیارہ حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی سندھ کے جنرل سیکریٹری کاشف سعید شیخ نے راولپنڈی میں طیارہ حادثے میں پاک فوج کے جوانوں اور شہریوں سمیت 18 افراد کی شہادت پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کے ناگہانی آفات میں شہریوں کی جانوں کی حفاظت کیلئے مؤثر اقدامات کی فوری ضرورت ہے۔ اپنے بیان میں کاشف شیخ نے کہا کہ حکومتی مشینری کی جانب سے امدادی کاموں میں تاخیر حکومتی اداروں کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ صوبائی رہنماء نے حکومت سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر متاثرہ علاقے کے مکانات کے نقصانات کا سروے کرکے رہائشیوں کیلئے سرکاری امداد سے نئے گھروں کی تعمیر اور شہید ہونے والے شہریوں کے لواحقین کیلئے امداد کا اعلان کیا جائے، تاکہ متاثرین کے خاندانوں کو اس دکھ کی گھڑی میں ریلیف مل سکے۔ انہوں نے پاک فضائیہ کے جوانوں اور شہریوں کی شہادت پر لواحقین کے ساتھ دلی ہمدردی اور دکھ کا اظہار کرتے ہوئے شہداء کیلئے اعلیٰ درجات کی دعا اور زخمیوں کی جلد اور مکمل صحتیابی کی بھی دعا کی۔
خبر کا کوڈ : 808019
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش