QR CodeQR Code

بلاول بھٹو کا ملک میں دہشتگردی کے واقعات میں اضافے پر اظہار تشویش

30 Jul 2019 23:57

اپنے مذمتی بیان میں چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ مجھے خدشہ ہے کہ مخالفین کے خلاف انتقامی کارروائیوں میں مصروف نااہل حکمران دہشتگردی کیخلاف قربانیون کو رائیگاں نہ کر دیں۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کوئٹہ دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے ملک میں دہشتگردی کے واقعات میں اضافے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ اپنے مذمتی بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے شہداء کے لواحقین سے ہمدردی و یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی میں اپنے پیاروں کو کھونے والوں کا دکھ میں سمجھ سکتا ہوں، معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے والے درندے ہیں۔ بلاول بھٹو زرداری نے دھماکے کے نتیجے میں ہونے والے زخمیوں کے بہترین علاج معالجے کو یقینی بنانے کا بھی مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ مجھے خدشہ ہے کہ مخالفین کے خلاف انتقامی کارروائیوں میں مصروف نااہل حکمران دہشتگردی کے خلاف قربانیون کو رائیگاں نہ کر دیں۔ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ حالات کا تقاضا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان کو سردخانے سے باہر نکال کر اس پر من و عن عملدرآمد کیا جائے۔


خبر کا کوڈ: 808020

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/808020/بلاول-بھٹو-کا-ملک-میں-دہشتگردی-کے-واقعات-اضافے-پر-اظہار-تشویش

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org