QR CodeQR Code

نیشنل کانفرنس دفعہ 35 اے کے دفاع کیلئے سرگرم ہے، علی محمد ساگر

31 Jul 2019 07:59

نیشنل کانفرنس کے جنرل سیکرٹری نے کہا کہ جموں و کشمیر کے عوام سیاسی اور جمہوری حقوق رکھتے ہیں اور ہمارا کشمیر کوئی نوآبادیاتی کالونی نہیں ہے۔


اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے جنرل سیکرٹری علی محمد ساگر نے کہا کہ نیشنل کانفرنس دفعہ 370 اور 35 اے کے دفاع کے لئے ہر ایک سطح پر جدوجہد کررہی ہے، پارٹی نے روز اول سے ہی اس بات کی کوشش کی کہ کشمیر کے تمام سیاسی جماعتیں اس معاملے پر ایک ہی پلیٹ فارم پر آئیں۔ بھارتی حکومت کو بھی ایسا کوئی بھی اقدام اُٹھانے سے اجتناب کرنا چاہیئے جس سے یہاں کے حالات بگڑنے کا اندیشہ ہو۔ نیشنل کانفرنس کے جنرل سیکرٹری علی محمد ساگر نے آج پارٹی ہیڈکوارٹر نوائے صبح کمپلیکس پر موجودہ حالات کے تناظر میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ایک طرف بھارتی حکومت خصوصاً مودی یہ کہتے ہیں کہ کشمیر کے حالات ٹھیک ہورہے ہیں اور دوسری جانب ایسے اقدامات کرنے کی باتیں کہی جارہی ہیں جس سے یہاں آگ لگنے کا خدشہ ہے۔

علی محمد ساگر نے کہا کہ جموں و کشمیر کے عوام سیاسی اور جمہوری حقوق رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا کشمیر کوئی نوآبادیاتی کالونی نہیں ہے۔ علی محمد ساگر نے کہا کہ نیشنل کانفرنس ریاستی کی خصوصی پوزیشن کے دفاع کیلئے ہر ایک سطح پر لڑ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ممبرانِ پارلیمان نے بھارتی پارلیمنٹ میں بھی یہ معاملہ اُٹھایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری پارٹی کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ اس معاملے کو لیکر بھارتی لیڈروں کے ساتھ بھی رابطے میں ہیں اور مودی سے بھی اُن کی ملاقات جلد متوقع ہے۔


خبر کا کوڈ: 808034

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/808034/نیشنل-کانفرنس-دفعہ-35-اے-کے-دفاع-کیلئے-سرگرم-ہے-علی-محمد-ساگر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org