0
Wednesday 31 Jul 2019 11:47

مقبوضہ کشمیر، بھارتی فوج کی فائرنگ سے 3 کشمیری نوجوان شہید

مقبوضہ کشمیر، بھارتی فوج کی فائرنگ سے 3 کشمیری نوجوان شہید
اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے ریاستی دہشت گردی کا مظاہرے کرتے ہوئے فائرنگ کر کے 3 کشمیریوں کو شہید کر دیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ضلع بانڈی پورہ میں قابض افواج نے سرچ آپریشن کیا جس کے دوران گھر گھر تلاشی لی اور چادر و چاردیواری کا تقدس پامال کیا۔ بھارتی فوج نے اسی دوران تین بے گناہ نوجوانوں کو حراست میں لیا اور انہیں جعلی مقابلے میں فائرنگ کر کے شہید کر دیا۔ دوسری جانب ترال کے علاقے میں نامعلوم افراد نے بھارتی پولیس پر دستی بم کا حملہ کیا لیکن کوئی اہلکار ہلاک یا زخمی نہیں ہوا۔
خبر کا کوڈ : 808084
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش