0
Wednesday 31 Jul 2019 11:53

وزیراعظم عمران خان کل لاہور آئیں گے

وزیراعظم عمران خان کل لاہور آئیں گے
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان کل لاہور کا ایک روزہ دورہ کریں گے، وزیراعظم عمران خان ایوان وزیراعلیٰ میں اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کریں گے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر کل لاہور آئیں گے، وزیراعظم وزیراعلیٰ ہاﺅس میں اجلاس کی صدارت کریں گے۔ اجلاس میں صوبائی وزراء کی کارکردگی پر بھی غور کیا جائے گا۔ وزیراعظم عمران خان وزیراعلیٰ اور گورنر سے ون آن ون ملاقات کریں گے، ملاقاتوں میں صوبے میں امن و امان کی صورتحال، سیاسی سرگرمیاں اور پارٹی کی تنظیم نوء کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 808085
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش