0
Wednesday 31 Jul 2019 19:56

امریکہ کا آزدی ِ مذہب اور آزادی اظہار کا ایجنڈا قرآن سے متصادم ہے، آصف جلالی

امریکہ کا آزدی ِ مذہب اور آزادی اظہار کا ایجنڈا قرآن سے متصادم ہے، آصف جلالی
اسلام ٹائمز۔ تحریک صراط مستقیم کے زیراہتمام پاکستان میں بڑھتی ہوئی امریکی مداخلت کی روک تھام اور 295c کے تحفظ کیلئے جامع مسجد سراج داروغہ والا لاہور میں ”لبیک یا رسول اللہ (ص)“ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے تحریک صراط مستقیم کے سربراہ ڈاکٹر اشرف آصف جلالی نے کہا کہ امریکہ کا آزدی ِ مذہب اور آزادی اظہار کا ایجنڈا قرآن سے متصادم ہے، پاکستان میں اس کی کوئی گنجائش نہیں، اپنے مفادات کے لحاظ سے تو یورپ کے ہاں آزاد اظہار کی حدودو قیود ہیں مگر مسلمانوں کے مقدسات کے لحاظ سے امریکہ آزادی کا شور مچا رہا ہے یہ اس کا دوہرا معیار ہے۔ امریکی وزیر خارجہ کا مذہبی معاملات کے لحاظ سے ڈو مور کا مطالبہ پاکستان کے عوام کے مقدس جذبات سے کھیلنے کے مترادف ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں چالیس سے زائد توہین رسالت کے مجرم جنہیں سزا سنائی جا چکی ہے ان کی رہائی کا مطالبہ پاکستان کی عدالتوں پہ عدم اعتماد کا اظہار ہے۔ پاکستان میں کسی کو توہین رسالت کی چھٹی نہیں دی جا سکتی، المیہ یہ ہے کہ امریکی رپورٹ کو اپنے ملک میں مداخلت قرار دیتے ہوئے بھارت اور چائنہ نے اس رپورٹ کو مسترد کر دیا ہے مگر ریاست مدینہ کے دعویدار اتنے اہم ایشو پر ابھی تک خاموش ہیں۔ انہوں نے کہا  امریکہ کی 295c کو ختم کرنے کی حسرت کبھی پوری نہیں ہو گی۔ حکمران یہ بات یاد رکھیں پاکستانی عوام حد درجے کی مہنگائی تو برداشت کرلیں گے مگر ناموس رسالت پر حملہ برداشت نہیں کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 808088
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش